راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ پرویز خٹک نے عدالت کے سامنے جھوٹ بولا ۔ کہتا رہا ہے کہ تفتیشی نے جو بتایا ٹھیک بتایا۔
پرویز خٹک خدا کا خوف کرو کیوں جھوٹ بولتے ہو۔
بانی پی ٹی آئی نے جسٹس قاضی فائز عیسی پر پھر عدم اعتماد کر دیا ۔ عدم اعتماد کی باقاعدہ درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ
آج میرا جانے کا مقصد یہ تھا کہ میں جیل میں بانی پی ٹی آئی کی سہولیات کا جائزہ لے سکوں۔
یو این کا ورکنگ پیپر انے کے بعد دیکھنا ہے کہ کیا حالات اور واقعات ہیں۔ میں نے باقاعدہ صدر پاکستان اور وزیراعظم کو خط لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کو سہولیات فراہم کی جائیں۔
آج میں ایک اور خط لکھ رہا ہوں بانی پی ٹی آئی کی کوئی ڈیمانڈ نہیں۔
جہاں بانی پی ٹی آئی کو رکھا گیا وہاں صرف سزا موت کے قیدیوں کو رکھا جاتا ہے ۔ آئین پاکستان اور سیکشن 29 اور 30 ہے پریزنر ایکٹ کے تحت سہولیات دی جائیں۔
مزید پڑھیں :190 ملین پاونڈ ریفرنس سماعت،شہزاد اکبر نے بتایا پکڑی گئی رقم پاکستان کو واپس کی جائے گی،پرویز خٹک