اہم خبریں

عدت کیس، خاور مانیکا کے وکیل پیش نہیں ہوتے تو ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ سنادوں گا، جسٹس میان گل حسن اورنگزیب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ عدت کیس میں اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کی ڈائریکشن پر نظرثانی کی درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے خاور مانیکا کی درخواست پر سماعت کیسینئر وکیل رضوان عباسی سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، کیس میں کچھ دیر کا وقفہ کر دیں، معاون وکیل۔

عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خاور مانیکا کے وکیل نے لکھا ہے کہ وہ زیارت کیلئے عراق ایران جانا چاہتے ہیں،انہوں نے لکھا ہے کہ زیارت کیلئے جانا ہے اس لیے ایک ماہ کی ڈائریکشن ختم کی جائے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ساڑھے گیارہ بجے کیس دوبارہ ٹیک اپ کرینگے

رضوان عباسی آ گئے تو اُن کے دلائل سنیں گے اگر خاور مانیکا کے وکیل نہیں آتے تو ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کر دونگا،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج 9 جولائی ہے 12 جولائی فیصلہ کرنے کی ڈیڈلائن ہے،عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا
سکیورٹی وجوہات،کراچی میں جرمن قونصل خانہ غیر معینہ مدت کیلئے بند

متعلقہ خبریں