لاہور(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی رہنمافواد چوہدری نےکہاہے کہ عوام نےپی ڈی ایم ٹولے کو مسترد کردیا ہے اور یہ اسی لئے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں،پی ٹی آئی رہنمافواد چوہدری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عوام نےپی ڈی ایم ٹولے کو مسترد کردیا ہے اور یہ اسی لئے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ملک کی خاطر دو صوبائی حکومتوں کو چھوڑ دیا،ملکی مفاد کیلئے جو قدم بھی اٹھا نا پڑا اٹھائیں گے ،انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے فیصلے اب پاکستان میں ہی ہونگے،بند کمروں کی سیاست کا خاتمہ ہوگیا ،انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی ہرحلقے سے امیدوار کھڑا کریگی اورجیت کر ایک مضبوط حکومت بنائیں گے۔















