راولپنڈی ( اے بی این نیوز )وزیر اعلی کے پی کی عمران خان سے ملاقات ختم ہو گئی۔ علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے ۔ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی،سوا گھنٹہ جاری رہی
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال،پارٹی و صوبہ کے امور پر بات چیت کی گئی ۔ ملاقات میں حالیہ ملکی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی ۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کے تحفظات بالکل درست ہیں۔ لوگوں کو ان سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ جو نام وہ ملاقات کیلیےدیتے ہیں وہ نکالے جاتے ہیں ان کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ جب یہ ہمارے حقوق لیتے جا رہے ہوں تو آئین کے مطابق آواز اٹھانے کا حق بنتا ہے، ہم قانون کی پاسداری کرتے ہیں ۔۔ ہم اپنا حق لینے کے لیے پر امن احتجاج کر سکتے ہیں، اگر بانی پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتال کی تو یہ بھوک ہڑتال پورے پاکستان کی ہو گی۔ پہلی دفعہ تاریخ میں کسی نے حکومت نے 100 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا۔
جب ہم آدھی قیمت پر بجلی دیں گے تو روزگار بھی آئے گا، چاہتے ہیں صوبہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائے۔ ا ایک لاکھ نوجوانوں کو روزگار دے رہے ہیں، بلاسود قرضے دے رہے ہیں، ہم نے صوبے کو فلاحی صوبہ بنانا ہے، ہم نے عوامی چیزوں پر ٹیکسز کم کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ
مزید پڑھیں :فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کا معاملہ، لاہور ہائی کورٹ کی فریق بننے کی استدعا منظور