اہم خبریں

مردہ جانور کا گوشت سپلائی کرنے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

لاہور( نیوز ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے مردہ جانور کا گوشت سپلائی کرنے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایسا سنگین معاملہ نظر انداز کرنے سے عوام کی زندگیں سے کھیلنے کا راستہ کھلے گا ، مردہ جانور کا گوشت کھانے سے میماریاں لگتی ہیں جو سالوں تک حتیٰ کہ موت تک چلتی ہیں۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیاہے کہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کا بعد پتا چلا ہے کہ ملزمان ضمانت کے حقدار نہیں ،ملزمان پر600 کلو مردہ گوشت سپلائی کرنے کا مقدمہ تھا نہ ٹھیکر والا فیصل آباد میں درج ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: انسانیت کی خدمت اور اس کا درس دینے والے ایدھی کی آج 8ویں برسی منائی جارہی ہے

متعلقہ خبریں