لاہور( نیو زڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پیر کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاہور منتقل کر دیا گیا۔سابق وزیر خارجہ کو 9 مئی کے واقعات پر درج مقدمات میں لاہور کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
لاہور پولیس شاہ محمود قریشی کو علی الصبح اڈیالہ سے لے کر لاہور روانہ ہو گئی۔اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ شاہ محمود قریشی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور میں پیش کیا جائے گا کیونکہ لاہور پولیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم 9 مئی کے فسادات کے حوالے سے اڈیالہ جیل میں سابق وزیر خارجہ سے تفتیش کر رہی تھی۔
قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے بتایا کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج 9 مئی کے مقدمات کی سماعت آج (پیر) کوٹ لکھپت جیل میں کریں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز گیری کرسٹن اور اظہر محمود لاہور پہنچ گئے،اہم فیصلے متوقع