اہم خبریں

موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظراسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو اہم ہدایات جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظراسلام آباد کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ وہ سیکورٹی صورتحال کا ازسرنو مکمل جائزہ لیں،تفصیلات کے مطابق ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاگیاکہ ادارے سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے خصوصی کمیٹیاں قائم کریں ،سکول کے آغاز اوراختتام پر سیکورٹی کے خاص انتظامات کئے جائیں،تمام داخلی وخارجی راستوں کی خصوصی نگرانی کی جائے،ہدایات نامے میں کہاگیاکہ پولیس اسٹیشن،ایمبولینس،ضلعی انتظامیہ،اوردیگر ایمرجنسی اداروں کے فون نمبرزواضح طور پر آویزاں کریں،سیکورٹی کیمرے ٹھیک حالت میں ہونے چاہئیں اورکام کر رہے ہوں ،ملاقات کیلئے آنیوالوں کو مکمل چیکنگ کے بعد عمارت کے اندر داخلے کی اجازت دی جائے اوران کے کوائف بھی رجسٹر میں درج کئے جائیں،اس کے علاوہ اداروں کے سربراہان کو کہاگیاکہ تمام طلبہ کو ہدایت کی جائے کہ وہ ادارے کاکارڈپہن کر رکھیں اوریونیفارم میں آئیں،تمام ڈرائیورزاورکنڈیکٹرزکوبھی ہدایت کی گئی کہ وہ بھی چوکنا رہیں اورجن طلبہ کوادارے کی جانب سے بس کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے صرف ان کو سوار ہونے دیاجائے۔

متعلقہ خبریں