کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم جماعت اسلامی کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، پہلی ترجیخ جماعت اسلامی کے ساتھ کام کرنا ہے، مکمل سپورٹ کی یقین دہانی بھی کرائی لیکن جماعت اسلامی نہیں مانی،پی ٹی آئی کو جو سہولتیں پہلے میسر تھی اب نہیں، شفا ف الیکشن ہوئے تو پیپلزپارٹی جیتے گی۔ہفتہ کو اکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی وفاقی حکومت میں اتحادی ہیں، یقین دلایا گیا ہے ن لیگ کے تمام ارکان پیپلز پارٹی کو سپورٹ کریں گے،دیگر جماعتوں سےبھی رابطہ کرکےسپورٹ لینےکی کوشش کریں گے، 2015 کے بلدیاتی انتخاب میں 51 سیٹیں تھی اور جماعت کی ایک سیٹ نہیں تھی، اس وقت ایم کیو ایم کی 50 اور پی پی کی ایک سیٹ تھی، ابھی تک ہمارے پاس 96 سیٹیں ہیں، حیران کن نتائج جماعت اسلامی کے ہیں پی پی کے نہیں۔















