اہم خبریں

شرجیل میمن کی شریانیں بند، ہسپتال منتقل

حیدرآباد ( نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے دل کی 2 شریانیں بند تھیں، شرجیل میمن کی انجیو گرافی کے بعد انجیو پلاسٹی کر دی، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز (این آئی سی وی ڈی) حیدرآباد منتقل کیا گیاجہاں ، 2 اسٹنٹ ڈال دیئےگئے۔ہسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ شرجیل کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے، انہیں 24 گھنٹوں بعد گھر منتقل کر دیا جائےگا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق اسپتال لانے پر شرجیل میمن کا طبی معانئہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ صوبائی وزیر کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شرجیل انعام میمن کے دل کی 2 شریانیں بند تھیں، شرجیل میمن کی انجیو گرافی کے بعد انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے، 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں