اہم خبریں

پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کے مزید استعفوں کی منظوری کی نئی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)9 ماہ قبل مستعفی ہونیوالے پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری میں اچانک تیزی آگئی ، اسپیکر قومی اسمبلی نے دو روز کے دوران 70 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلئے ، اس طرح پاکستان تحریک انصاف کے 81 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہوچکے مزید اراکین کے استعفے 23 جنوری کو منظورکئے جانے کا امکان ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اب تک پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی اراکین میں سے 81 اراکین کے استعفے منظور کیے جاچکے ہیں ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ان نشستوں سے پی ٹی آئی کے اراکین کے ڈی نوٹیفائی ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے ان نشستوں کو خالی قرار دیدیا ۔اس سے قبل گزشتہ سال جولائی میں 11 منتخب نشستوں پر استعفوں کو منظور کیا گیا تھا۔ بعد ازاں ان میں سے 7 پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی تھی۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو مزید 35 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے جائیں گے جبکہ اس کے بعد استعفوں کی منظوری کا ایک اور مرحلہ آئے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت کی یہ ساری کاوشیں اس لیے ہیں کہ پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نہ آسکے اس لیے اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کی تعداد 25 سے کم رکھنے کے لیے تواتر کے ساتھ استعفے منظور کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں