راولا کوٹ( نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر کی راولا کوٹ جیل کی سکیورٹی پر مامور 7 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق قیدیوں کے فرار ہونے میں جیل کا عملہ ملوث ہوسکتا ہے،جیل سے 19 قیدی فرار ہوگئے تھے۔
قیدیوں کے فرار کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔پولیس اور قیدیوں کے درمیان فائرنگ سے ایک قیدی ہلاک ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق قیدیوں نے جیل عملے کو یرغمال بنایا اور فرار ہوگئے،فرار قیدی دہشتگری ،قتل اور منشیات فروشی کے جرائم میں قید تھے۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزپیر،یکم جولائی 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟