اہم خبریں

ڈسٹرکٹ جیل پونچھ سے 20 قیدی فرار، شہر بھر میں ناکہ بندی

راولا کوٹ( اے بی این نیوز )ڈسٹرکٹ جیل پونچھ سے 20 قیدی فرار، شہر بھر میں ناکہ بندی۔
شہر کے وسط میں موجود ڈسٹرکٹ جیل پونچھ سے 20 قیدی دن دیہاڑے فرار ہو گئے۔
قیدیوں میں دہشتگردی، قتل، اقدام قتل اور منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمان شامل ہیں۔
شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
پولیس، انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری جیل میں معاملہ کی تحقیقات کیلئے موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق
دروازہ کھولنے کیلئے جانے والے سنتری کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر کارروائی کی ۔
فرار ہونے والے قیدیوں میں دہشتگردی کے الزام میں سمیت 302 اور دیگر حساس مقدمات کے قیدی بھی شامل ہیں۔
پولیس اور جیل انتظامیہ کی اس حوالے سے ابھی تک کوئی وضاحت جاری نہ ہو سکی۔
فرار ہونے والوں میں نصیر ،فیصل مجید ، ثاقب مجید ،اسامہ ،غازی شہزاد ،بیت اللہ گلگت، عامر عبداللہ شامل ہیں۔
مکرم فیصل ،آصف دل محمد ،سہیل رشید ، ثقلین سرفراز، خیام ،اعظم ،عثمان ،ناصر ،شاہ محمد،سفیر، لقمان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں :پرندوں کا خطرہ: لاہور ایئرپورٹ مون سون کے موسم میں روزانہ تین گھنٹے بند رہے گا

متعلقہ خبریں