اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف سندھ کے موچکو اور بلوچستان کے لسبیلہ میں درج مقدمات کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے خارج کر دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے منگل کو فیصلہ سنایا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیخ رشید کی مقدمات خارج کرنے کی درخواست منظور کرلی۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے۔
بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں: عزم استحکام: پی ٹی آئی، جے یو آئی کے تحفظات دور کیے جائیں گے، وزیردفاع کی یقین دہانی