اہم خبریں

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دے دی

نیویارک ( اے بی این نیوز   )آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ،سپر ایٹ مرحلہ ۔ جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں پہنچنےوالی پہلی ٹیم بن گئی۔
انگلش ٹیم 163 رنز کے تعاقب میں156 رنز بنا سکی۔ ہیری بروک 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
لیام لیونگ سٹون نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔ کاگیسو ربادا اور کیشو مہاراج کی 2،2 وکٹیں لیں۔ قبل ازیں سپر 8 راؤنڈ میں دفاعی چیمپین انگلینڈ نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی۔
جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹیں گنوا کر 163 رنز بنائے، ساؤتھ افریقی اوپنر کوئنٹن ڈی کوک نے 38 گیندوں پر 65 رنز بناکر نمایاں رہی۔

علاوہ ازیں ریزا ہینڈرکس 19، کلاسین 9، ایڈن مارکرم 1 رن بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ ڈیوڈ ملر نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔آخر میں اسٹبز 12 اور مہاراج 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔کو ئی آئوٹ نہ کر سکا

جبکہ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 3 وکٹیں لیں جبکہ معین علی اور عادل رشید نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد غیر محفوظ،فا ئرنگ، نوجوان قتل، راہزنی ،مزاحمت پر خنجرگھونپ دیا

متعلقہ خبریں