اہم خبریں

سپر ایٹ میں کون سی ٹیم جائے گی،پاکستان کی ٹیم کیلئے اہم ترین دن

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )کون سی ٹیم گروپ اے سے سپر ایٹ میں جائے گی؟ فیصلہ آج متوقع ہے۔ گروپ اے امریکہ، پاکستان اور آئرلینڈ سے کون اگلے مرحلے میں داخل ہوگا۔ آج فلوریڈا کے شہر لاڈر ہل میں آئرلینڈ اور امریکا کے درمیان گروپ اے کا اہم میچ کھیلا جائے گا.

یہ میچ فیصلہ کرے گا کہ اس گروپ سے سپر ایٹ مرحلے میں کونسی ٹیم آگے بڑھے گی۔ اگر بارش کی وجہ سے کھیل نہیں کھیلا گیا تو امریکہ پانچ پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گا۔

امریکہ کی جیت سے آئرلینڈ اور پاکستان سپر ایٹ کی دوڑ سے بھی باہر ہو جائیں گے لیکن اگر آئرلینڈ امریکہ کو ہرا دیتا ہے تو پاکستان اور آئرلینڈ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ 16 جون کو ان دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا۔

اگر پاکستان آئرلینڈ کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو بہتر رن کی بنیاد پر امریکہ کو پیچھے چھوڑ کر اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گا۔ لاؤڈر ہل میں موسم کی بات کریں تو آج صبح بارش کا 30 فیصد امکان تھا جو اب بڑھ کر 60 سے 70 فیصد ہو گیا ہے۔

میچ میں بارش ہونے کی صورت میں بھی اسے نتیجہ خیز بنانے کے لیے دونوں اننگز میں کم از کم پانچ اوورز ضرور کھیلے جائیں گے، میچ کے لیے 90 منٹ کا اضافی وقت بھی دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :منی لانڈرنگ کیس، مونس الہٰی سمیت 6ملزم اشتہاری قرار

متعلقہ خبریں