اہم خبریں

تمام سیاستدانوں کو مل کر ملک کیلئے بیٹھنا چاہیے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے بجٹ میں ہمیشہ اخراجات بڑھ جاتے ہیں۔ تمام سیاستدانوں کو مل کر ملک کیلئے بیٹھنا چاہیے۔ موجودہ بجٹ میں بھی خسارے میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوا۔ ٹیکس چوری کرنے کیلئے بھی لوگ راستہ نکال لیں گے۔ ٹیکس ادا نہ کرنا قانونی جرم ہے ۔ نان فائلزز اس ملک کے مجرم ہیں۔

کم ٹیکس لگائیں گے تو کم چوری ہوگی ۔ ٹیکس ادا کرنے میں کوئی چھوٹ نہیں ۔ ایک فیصد لوگوں نے اس ملک پر قبضہ جمایا ہوا ہے ۔ کوئی بھی حکومت کو 35فیصد ٹیکس دینے کو تیار نہیں ۔ آج بھی کہتا ہوں کہ سیاستدان ٹیکس نہیں دیتے۔ جس ملک میں قانون وانصاف نہیں ہوگا وہاں سرمایہ کاری کون کرے گا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سےآ گے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ

سیاسی استحکام کے بغیر ملک میں سرمایہ کاری ممکن نہیں ۔ صوبے ٹیکس نہیں لگائیں گے تو وفاقی حکومت مرضی کے ٹیکس لگائی گی۔ نوازشریف کے میرا 35سال کا پرانا رشتہ ہے۔ جس کو اسٹبلشمنٹ نے سپورٹ کیا وہ کبھی ناکام نہیں ہوا۔ ہم سوچ اور فکر کی بات کرتے ہیں مجموعےکے نہیں۔

پیپلزپارٹی حکومت کے اچھے اور برے کام میں برابر کی شریک ہے۔ پیپلزپارٹی ساتھ نہیں رہے گی تو حکومت ہی نہیں رہے گی۔ پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ملک میں لاقانونیت قبول نہیں کریں گے۔ ہمیں پہلے سے زیادہ مزاحمت نظر آرہی ہے ۔ ظلم اور جبر زیادہ دیر تک نہیں چلتا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے عدالتی نظام میں مداخلت پر تاریخی خط لکھا۔ جبر کے خلاف آواز اٹھانے والے ججز کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے۔ شاہ محمود قریشی سائفر میں بری ہوئے لیکن اور مقدمات بنائے گئے۔ عدت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا آج کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف جعلی مقدمات کی فیکٹری لگائی گئی ہے۔ سچ اور حق لیے کھڑا ہونا ہے۔

مزید پڑھیں : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی منطوری دیدی

متعلقہ خبریں