اہم خبریں

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی منطوری دیدی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی منطوری دیدی ۔ قیمت بڑھنے کی صورت میں چینی کی ایکسپورٹ روک دی جائے گی۔ آوٹ سٹینڈنگ کسٹم ڈیوٹیز کی ضروریات کیلئے 127 ملین رقم کی منظوریدی گئی۔

ایوان صدر کے ملازمین کے اخراجات کیلئے 29 ملین روپے کی منظوری ۔ وزارت صحت کیلئے 5ارب 40کروڑ رقم کی منظوری ۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 4ارب 92کروڑ روپے کی منظوری ۔
پاسکو کے بقاجات کیلئے 6ارب 59 کروڑ 60لاکھ روپے کی منظوری ۔ ہاؤسنگ اینڈورکس کے بقایاجات کیلئے 370 ملین روپے گرانٹ کی منظوری دیدی گئی۔

وویمن انکلوسو فنانس پراجیکٹ کیلئے14ارب 25 کروڑ روپے کی منظوری۔ فنانس ڈویژن کے آڈٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کیلئے 97 ملین روپے کی منظوری ۔ گرین ٹورزم پاکستان پراجیکٹ کیلئے 5ارب روپے کی منظوری۔ وزارت دفاع کےرواں مالی سال کا شارٹ فال پورا کرنے کیلئے 24ارب کی منطوری دی گئی۔

مزید پڑھیں : پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ملک کو تباہ کیا،سینیٹر ہمایوں مہمند

متعلقہ خبریں