اہم خبریں

پاکستان کے خلاف کینیڈا کی آدھی ٹیم 54 رنز پر پویلین واپس

نیویارک (  اے بی این نیوز    )پاکستان کے خلاف کینیڈا کی آدھی ٹیم 54 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
ٹی 20 انٹرنیشنل میں حارث رؤف کی 100 وکٹیں مکمل کر لیں ۔
حارث رؤف نے 71 ٹی 20 میچوں میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔ قبل ازیں آج کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کپتان بابر اعظم کے مطابق کینیڈا کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں افتخار احمد کی جگہ صائم ایوب کو شامل کیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان ، فخرزمان، عثمان خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد عامر بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں