لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ حکومت نے وزیراعلیٰ کے احکامات پر ملازمین کو تنخواہ دینے کی تیاریاں شروع کردیں۔
ملازمین کو 31 جون سے قبل جون کی تنخواہ ادا کردی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کل پیر سے شروع ہونے والے ہفتے میں ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل شروع ہوجائیگا، وزیراعلیٰ کا پیشگی تنخواہ دینے کا فیصلہ ملازمین کو عید کے اخراجات پر آسانی فراہم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: ساہیوال ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی ،4 بچے جاں بحق