برج ٹاؤن(نیوز ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ نے مقررہ ہدف 18ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔گروپ بی کی دونوں ٹیمیں برج ٹاؤن میں آمنے سامنے ہوئیں، جہاں نمیبیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔
سکاٹ لینڈ نے ہدف 19ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، مائیکل لیسک کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان رچی بیرنگٹن 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، مائیکل لیسک نے 35 رنز، مائیکل جونز نے 26 اور برینڈن میک مولن نے 19 رنز بنائے اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
اس سے قبل نمیبیا کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا، اوپنر جے پی کوٹزے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جس کے بعد کپتان ایراسمس نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔وکٹ کیپر زین گرین نے 28، نکولس ڈیون 20، ڈیوڈ ویل 14 اور جین فری لنک نے 12 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں: بنوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک