سرگودھا ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کی خواتین رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو رہائی نہ مل سکی ۔ صنم جاوید کو جیل سے نکلتے ہی گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔
روبکار جیل نہ پہنچنے پر عالیہ حمزہ کو رہائی نہ ملی۔
دونوں رہنماؤں کی انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت ہوچکی ہے۔ قبل ازیں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہو ئیں۔ عدالت نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی موسی ٰخیل میں درج مقدمہ میں ضمانت منظور کر لی۔ شفقت اعوان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی دونوں مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے۔
ادھر دوسری جانب لاہور ہائیکورٹمیںصنم جاوید کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت۔ جیل حکام کے مطابق صنم جاوید کی رہائی کی روبکار سرگودھا جیل میں موصول ہوچکی۔
جسٹس محمد وحید احمد خان نے جاوید اقبال کی درخواست پر سماعت کی۔ بیٹی کو ضمانتیں منظور ہونے کے باوجود رہا نہیں کیا جارہا ، موقف۔
مزید پڑھیں :کرپشن کا بہانہ بناکر سیاستدانوں کی تذلیل کی جاتی ہے،بلاول