اہم خبریں

عید الاضحی 2024: کیا رواں سال ہفتے بھر کی تعطیلات ہوں گی؟

اسلام آباد(نیوزڈیسک)عید الاضحی، دو اسلامی تہواروں میں سے ایک، 17 جون 2024 سے منائے جانے کی توقع ہے، اور لوگ عید الفطر کی طرح طویل تعطیلات کی توقع کر رہے ہیں۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ابھی تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان نہیں کیا ۔

اگر ذوالقعدہ، گیارہویں اسلامی مہینہ میں 29 دن ہیں، تو ذوالحجہ 8 جون کو شروع ہوگی، جس سے عید الاضحیٰ پیر 17 جون 2024 کو ہوگی۔اگر ذوالقعدہ کے 30 دن ہوئے تو ذی الحجہ 9 جون سے شروع ہوگی اور عید الاضحیٰ 18 جون بروز منگل کو ہوگی۔لوگوں کو توقع ہے کہ 15 جون 2024 (ہفتہ) سے پانچ دن کی تعطیلات شروع ہوں گی۔ بعض صورتوں میں تعطیلات میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔
عمران خان شیخ مجیب والا بیانیہ بنا کر ملک توڑنا چاہتے ہیں، شرجیل انعام میمن

متعلقہ خبریں