اہم خبریں

عمران خان شیخ مجیب والا بیانیہ بنا کر ملک توڑنا چاہتے ہیں، شرجیل انعام میمن

کراچی (نیوزڈیسک)وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے انتشار، تقسیم، اور اداروں سے نفرت کا خطرناک بیانیہ ذہنوں میں ٹھونسا جار رہا ہے، عمران خان کا شیخ مجیب والا بیانیہ واضح کرتا ہے کہ وہ ملک توڑنا چاہتے ہیں.

پی ٹی آئی والے کبھی دارالخلافہ پر چڑھائی کی دھمکی دیتے ہیں کبھی ملک توڑنے کی بات کرتے ہیں،اقتدار نہ ملنے پر شیخ مجیب کو ہیرو قرار دینا پاکستان کے تاریخی قومی بیانئے سے انحراف ہے،سانحہ مشرقی پاکستان کو خنجر بنا کر ریاست کی شہ رگ پر رکھنا سنگین عمل ہے،.

عمران خان کا شیخ مجیب کو ہیرو قرار دینا اور عارف علوی کی توثیق ، قوم کے پرانے زخموں کو کرید کر نمک پاشی کرنے کے مترادف ہے۔حصول اقتدار کے لئے پی ٹی آئی پہلے دن سے ملکی اداروں اور قومی بیانئے و مفادات کو داؤ پر لگاتی آئی ہے،

پی ٹی آئی نے قومی اداروں کیخلاف مسلسل ڈیجیٹل دہشتگردی کا مظاہرہ کیا، ان پر گھٹیہ الزامات عائد کئے،قومی اداروں کیخلاف مسلسل مذموم مہم چلائی گئی، دباؤ ڈالنے کے لئے معزز جج صاحبان کو ٹاؤٹ کہا گیا،سائفر کیس کا فیصلہ قومی رازوں اور مفادات سے کھیلنے کا لائنسنس دینے کے مترادف ہے،ایک شخص جلسوں میں لہرا لہرا کر سائفر دکھاتا ہے، آڈیو آتی ہے کہ ہمیں اس پر کھیلنا ہے لیکن پھر اس کو رلیف بھی دیا جاتا ہے، کیوں؟

انجم عقیل ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی الیکشن ٹربیونل منتقلی کی درخواست منظور

متعلقہ خبریں