اسلام آباد(اے بی این نیوز)سی ڈی اےکےخلاف پی ٹی آئی کی درخواست عدالت نےمنظورکرلی،جسٹس ثمن رفعت امتیازنےمحفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔سی ڈی اےنے23-2022 میں سابقہ مالک کونوٹس اورپھرشوکازنوٹس جاری کیا،سی ڈی اے کوئی وضاحت پیش نہ کرسکاکہ نوٹسزپرانے مالک کو کیوں بھیجے جاتےرہے،سب سے اہم یہ ہے نوٹس یاشوکازنوٹس کی کوئی رسیدریکارڈپرنہیں.
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہا کہ سی ڈی اےکابنایاگیا ایک رجسٹرنوٹس پہنچنےکاثبوت کافی نہیں ہے۔سی ڈی اےنےپی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنےکےآرڈرسےپہلےکوئی نوٹس نہیں کیا
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اےکادفترسیل کرنےکاآرڈربھی پی ٹی آئی کونہیں لکھا گیا نہ کاپی بھیجی گئی،عدالت تحریک انصاف کاسیکرٹریٹ فوری ڈی سیل کرنےکا حکم دیتی ہےوضاحت کی جاتی ہے سی ڈی اےقانون کی خلاف ورزی پرقانون کے مطابق کارروائی کر سکتاہے.
پاکستان میں آج بروز منگل سونےکی قیمتوں میں معمولی اضافہ، 240650 روپے فی تولہ ٹریڈ