اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ایک ہفتے کے دوران اسلام آباد کے 600 مقامات پر ڈینگی لاروا رپورٹ کئے گئے ہیں۔ شہر میں ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
اجلاس میں ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے مختلف اقدامات اور مہم کا جائزہ لیا گیا۔
مزید پڑھیں :ملک بھرمیں بجلی کاشارٹ فال4ہزار448میگاواٹ تک پہنچ گیا
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ شہر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈینگی کا ایک مریض رپورٹ ہوا۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر ڈینگی پر قابو پانا ناممکن ہے۔ شہری اپنے گھروں اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔