اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی حج پرواز کے کارگو کیبن میں خرابی پیدا ہونے کے بعد ریاض میں ہنگامی لینڈنگ۔تاہم، معائنہ کے بعد، طیارہ ہفتے کی صبح جدہ کے لیے روانہ ہوگیا،ایئر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی حج پرواز پی کے 839 نے ریاض ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
مزید پڑھیں: آ ج یکم جون بروز ہفتہ 2024پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟
حج پرواز کل رات 10 بجے کراچی سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی۔ تاہم پرواز کا رخ ریاض کی طرف موڑ دیا گیا۔ایک مسافر کے مطابق پرواز کے دوران دھماکے کی آواز سنی گئی۔ غیر متوقع آواز کی اطلاع ملتے ہی طیارے کا رخ ریاض کی طرف موڑ دیا گیا۔مسافروں کو بوئنگ 777 طیارے سے ریاض ایئرپورٹ پر لاؤنج میں بھیج دیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پائلٹ کو دوران پرواز کارگو کیبن میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کے حوالے سے وارننگ موصول ہوئی۔قومی ایئر لائن 10 جون 2024 تک 170 پروازوں کے ذریعے تقریباً 34,000 عازمین حج کو سہولت فراہم کرے گی۔پہلے 15 دنوں کے لیے تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر۔24 مئی سے 9 جون تک زیادہ تر پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں گی،
فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے، اسلام آباد سے 3 پروازوں کے ذریعے 680 عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے۔Yhe قومی ایئرلائن کے ترجمان نے تصدیق کی کہ سرکاری اسکیم سے کل 19,000 اور پرائیویٹ 15,000 عازمین پی آئی اے کے ذریعے سفر کریں گے۔
تاہم کراچی یا اسلام آباد سے خصوصی طور پر سفر کرنے والے زائرین روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے آپریشنز کے تحت ایئرپورٹ پر سعودی امیگریشن کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس سے جدہ یا مدینہ میں امیگریشن کے لیے لمبی قطاروں کی پریشانی سے نجات ملے گی۔