اسلام آباد (اے بی این نیوز)اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ۔ الیکشن کمیشن کا وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ۔ اسلام آباد کی بلدیاتی حلقہ بندیاں ساتویں مردم شماری رپورٹ کے مطابق ہوں گی۔ اسلام آباد میں 125 یونین کونسلز کی حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں :ہماری برداشت اب ختم ہوتی جارہی ہے، علیمہ خان
اسلام آباد کی بلدیاتی حلقہ بندیوں کا شیڈول آ ج جاری ہونے کا امکان۔ اسلام آباد کی بلدیاتی حلقہ بندیاں 23 جولائی کو فائنل ہوں گی۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کئی سال سے زیر التوا ہیں۔