راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) راولپنڈی میں رینجرز کیڈٹ کالج کے تین طلبہ کو لوٹ لیا گیا۔ راولپنڈی کے گیریژن سٹی میں رینجرز کیڈٹ کالج کے تین طلبہ کو دو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طالب علم چکری اکے قریب ایک ہوٹل میں کھانا کھانے کے بعد واپس کالج جا رہے تھے کہ مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا۔
مزید پڑھیں :ہماری برداشت اب ختم ہوتی جارہی ہے، علیمہ خان
ڈاکو تین موبائل فون، 9 ہزار روپے نقدی اور شناختی کارڈ لے گئے۔ وہ پیدل ہی جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے طلباء کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔اس ہفتے کے اوائل میں، دو افراد نے وفاقی دارالحکومت میں پولیس افسران کا روپ دھار کر ایک غیر ملکی خاتون کو لوٹ لیا۔
مزید پڑھیں :2 سو یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے سبسڈی حکومت برداشت کرے گی، وزیراعظم
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر F-6 سپر مارکیٹ میں پیش آیا جہاں ملزمان نے غیر ملکی خاتون کو لوٹ لیا۔جعلی پولیس اہلکار چیکنگ کے بہانے پولینڈ کے شہری سے 500 پاؤنڈ اور کچھ یورو چھین کر فرار ہو گئے۔