اہم خبریں

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کا ایک اور اعزاز ،لڑکیوں کی تعلیم کیلئے خیر سگالی سفیر مقرر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )حکومت پاکستان نے خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو ایک اور اعزاز سے نواز دیا۔وفاقی حکومت نے نائلہ کیانی کو لڑکیوں کی تعلیم کے لیے خیر سگالی سفیر مقرر کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایک اور تاریخی لمحہ ،پاکستان اپنا دوسرا سیٹلائٹ آج خلا میں بھیجے گا
نائلہ کیانی کا کہنا ہے کہ خواتین کی تعلیم کی خیر سگالی سفیر کے طور پر تعینات ہونا اعزاز کی بات ہے کیونکہ یہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔واضح رہے کہ نائلہ واحد پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے 8000 میٹر سے بلند 11 چوٹیوں کو سر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں