اسلام اآباد (اے بی این نیوز)رواں ہفتے ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکی لپیٹ میں رہیں گے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تاہم با لائی خیبر پختونخوا ۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور بارش متوقع ۔ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم شدید گرم رہے گا۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 03 سے 05 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔
کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدیدگرم رہے گا۔
اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔ تاہم چترال۔ دیراور کوہستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔ اس دوران بالائی اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔
مزید پڑھیں :بانی پی ٹی آئی کےخلاف سچےکیسزہیں انہیں سزاملنی چاہیے،نواز شریف
پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدیدگرم رہنے کا امکان۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
مری ۔ گلیات اور گردو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم ر ہے گا۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان۔ سب سے زیادہ گرمی موہنجو داڑو میں پڑی جہاں درجہ حرارت51 ڈگری تک پہنچ گیا۔
خیرپور ۔ جیکب آباد50، روہڑی، لاڑکانہ، سکھر ، دادو ، 49، خان پور، رحیم یار خان، پڈعیدن، سبی، ڈی جی خان48 ریکارڑ کیا گیا۔ شہید بینظیر آباد۔ بہاولنگر ۔ کوٹ ادو۔ لسبیلہ اورمٹھی درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔