اہم خبریں

ہیلی کاپٹر حادثے سے چند لمحے قبل ایرانی صدر کی آخری تصویر منظر عام پر آگئی

تہران(نیوز ڈیسک)آذر بائیجان سے واپس آتے ہوئے ایرانی صدر کاہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبدالہیان سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: گلوکار سجاد علی کی 6 سال بعد کوک اسٹوڈیو سیزن 15 میں واپسی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر ایرانی صوبے تبریز جاتے ہوئے موسم کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا اور گھنے جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔تمام لاشیں مکمل طور پر جل گئیں۔ ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے کے بعد صدر ابراہیم رئیسی کی آخری تصویر منظر عام پر آگئی جس میں انہیں کھڑکی سے باہر دیکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ،

irani-president-last-pic-1716194200.jpg (600×500)
اس تصویر میں وہ چند لمحوں بعد پیش آنے والے حادثے سے بے بے خبر مکمل طوہر پر مطئمن اور پرسکون دکھائی دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے نائب صدر محمد مخبر کو 2 ماہ کیلئے ملک کا عبوری صدر مقرر کردیا جس کے بعد ملک کے نئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔

متعلقہ خبریں