اہم خبریں

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100 انڈیکس 75000 سے تجاوزکرگیا

کراچی(نیوز ڈیسک )پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، کے ایس 100 انڈیکس 75 ہزار کی حد عبور کر گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس کے بعد انڈیکس 75 ہزار 3 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں:نیب ترمیمی کیس کی سماعت، عمران آج ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں گے
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 74 ہزار 663 پوائنٹس پر بند ہوئی۔واضح رہے کہ بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوا اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تاہم 74 ہزار 663 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آج ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس نے 75,000 کا نشان دوبارہ حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں