اسلام آباد ( اے بی این نیوز )تحریک تحفظ آئین پاکستان کیسے اور کیوں ؟ کے عنوان سے سیمینار میں پی ٹی آئی کی سینیئر لیڈر شپ موجود اسد قیصر ، عمر ایوب ، شبلی فراز موجود تھے، شیر افضل کا نام لسٹ میں موجود نا ہونے کے باوجود وہ آئے تھوڑی دیر سیمینار میں بیٹھ کر چلے گئے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ میں احتجاج سے ہٹ گیا ہوں،
مزید پڑھیں :بجلی 2روپے 83پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
خان کیلئے جہاں بھی ضرورت پڑی میں ساتھ ہوں،لیکن احتجاج کی قیادت نہیں کروں گا،احتجاج کرانا شبلی فراز اور بیرسٹر گوہر کی زمہ داری ہے، میں انکے پیچھے چلوں گا ،انکو یہ لگتا تھا کہ یہ کراؤ ڈ میں اکٹھا کر سسکتا ہوں،اور یہ میری شہرت کی وجہ ہو تو اس سے یہ بھی لے لو،تو کرا کر دیکھ لیں یہ بھی احتجاج،خان صاحب کو سب سے زیادہ انتظار احتجاج کا ہے،خان سے جھوٹ بولا جاتا ہے،انکو کچھ پتا نہیں کیا ہو رہا ہے،
تحریک انصاف کو میری وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں :پی ٹی وی میں کرپشن کی ہوشربا ء داستان ، ادارہ بحران کا شکار، ملازمین سراپا احتجاج