اہم خبریں

یوم تکبیر ، نواز شریف کیلئے سرپرائز ڈے،بڑا فیصلہ ہو گیا

لاہور (اے بی این نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف 11 مئی کو مسلم لیگ ن کے صدر نہیں بنیں گے۔مسلم لیگ ن کے ایک سینئر رہنما کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف جو اس وقت اپنی پارٹی مسلم لیگ ن کے صدر بھی ہیں، نے کچھ عرصہ قبل نواز شریف سے درخواست کی کہ وہ دوبارہ پارٹی صدر بنیں کیوں کہ بطور وزیراعظم وہ پارٹی کو وقت نہیں دے سکتے، جس کی وجہ سے پارٹی کو نقصان ہورہا ہے۔

دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی یہ تجویز دی کہ نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بننا چاہیے، ان کو پارٹی قائد کا عہدہ اس وقت دیا گیا تھا جب انہیں سپریم کورٹ نے پارٹی صدارت سے ہٹایا تھا لیکن اب نواز شریف
مزید پڑھیں :سونے کے نرخوں میں کمی ہو گئی

پر پارٹی صدر بننے کے حوالے سے کوئی قدغن نہیں، لہذا وہ پارٹی صدر بن کر مسلم لیگ ن کو بطور جماعت مضبوط بنائیں۔سینئر پارٹی رہنماؤں نے تجویز دی ہے کہ پارٹی کے بڑے عہدوں پر بھی تبدیلی کی جائے، نواز شریف پارٹی صدر بننے کے لیے رضامند ہوگئے ہیں لیکن وہ 11 مئی کو پارٹی صدر نہیں بن پائیں گے۔یوم تکبیر والے دن نواز شریف کو پارٹی صدر بنایا جائے گان لیگ میں پارٹی صدر کے ساتھ سیکریٹری جنرل بھی تبدیل ہوگا، حالیہ سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے بطور سیکرٹری جنرل کام کرنے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد پارٹی نے خواجہ سعد رفیق کو پارٹی کا نیا سیکرٹری جنرل نامزد کیا ہے۔نواز شریف کو پارٹی صدر اور خواجہ سعد رفیق کو سیکرٹری جنرل بنانے کا فیصلہ جنرل کونسل کے 11 مئی والے اجلاس میں کیا جانا تھا لیکن پارٹی نے یہ تجویز دی ہے کہ جنرل کونسل کا اجلاس 11 مئی کی بجائے 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع
مزید پڑھیں :نان بائی ایسوسی ایشن بمقابلہ پنجاب حکومت، روٹی کا تنازع بڑھ گیا،ہڑتال کا اعلان

پر طلب کیا جائے۔یہ تجویز دی گئی ہے کہ 11 مئی کو سی ای سی کا اجلاس بلایا جائے، جس میں پارٹی کے دیگر امور کے حوالے سے مشاورت اور 28مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب کرنے کے حوالے سے سب کی رائے لی جائے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس یوم تکبیر کے موقع پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پارٹی رہنماؤں کی مشاورت اور تجاویز پر 28 مئی کو پارٹی اجلاس منعقد ہوگا۔مسلم لیگ ن کی جانب سے 28 مئی 1998 کے جوہری دھماکوںکے26 سال مکمل ہونے پر اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ پارٹی قائدین کی مشارت سے 11 مئی کو ہونے والا جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں :پی اے سی چیئرمین شپ، شیر افضل آئوٹ،شیخ وقاص اکرم ان

متعلقہ خبریں