راولپنڈی(اے بی این نیوز) ہاوسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن راولپنڈی اسلام آباد نے پہلے سے ہی مہنگے بجلی بلوں میں دیگر متعدداقسام کے چارجز لگا کر اس میںمزید اضافہ کر دیا ہے۔ اے بی این اور
روزنامہ اوصاف کو دستیاب معلومات کے مطابق بحریہ ٹاؤن راولپنڈی اسلام آباد نے پہلے سے ہی مہنگے بجلی بلوں میں دیگر متعدداقسام کے چارجز لگا کر اس میںمزید اضافہ کر دیا ہے اور بجلی بلوں میں ٹیرف ایڈجسٹمنٹ، ایف سی سرچارج اور دیگر مختلف اقسام کے سرچارج لگانا شروع کر دئیے ہیں۔نئی پیشرفت میں رواں ماہ کے بجلی بل میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 4.4286روپے سے بڑھا کر 13.8276روپے
مزید پڑھیں :
فی یونٹ کردیا ہے،متفرق چارجز بھی بل میں شامل کردیئے گئے ہیں۔اسی طرح ایف سی چارجز 3.226روپے سے بڑھا کر 10.0862روپے فی یونٹ کر دیئے گئے ہیں۔اس سے قبل بحریہ ٹائون اپنے رہائشیوں کو نہ صرف آئیسکوسے بھی مہنگی بجلی فروخت کر رہا ہے بلکہ شہریوں کے لگوائے گئے سولر سسٹم سے حاصل بجلی کے یونٹس میں بھی30فیصد کٹوتی کی جارہی ہے ۔یادرہے کہ حال ہی میں بحریہ ٹائون راولپنڈی نے بجلی کی قیمتوں کے تعین کے معاملے پر نیپرا کے ساتھ اتفاق رائے نہ ہونے کا سارا بوجھ رہائشیوں پر ڈال دیا اورگھریلوصارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں چار روپے،کاروبای حضرات کے لئے
مزید پڑھیں : پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ
سات روپے فی یونٹ اضافے کا اعلان کردیا۔ادھر آج ہی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور کر لیاہے۔ڈسکوز میں اوور بلنگ پر قانون سازی کی منظوری قومی اسمبلی نے دی ، ایف آئی اے اوور بلنگ کی نشاندہی نیپرا کو کرے گا۔جس پر بحریہ ٹائون کے رہائشیوں نے بھی مطالبہ کیا کہ بحریہ ٹائون بھی ایک ڈسکوز کمپنی ہے اور اوورچارج کر رہی ہے اس لئے ان کے خلاف بھی فوری ایکشن لیا جائے۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ بحریہ ٹائون کے رہائشیوں کو انتہائی مہنگے داموں بجلی فروخت کر کے زیادتی کی جارہی ہے اس لئے فوری طور پر اس کاازالہ کرنے کے لئے ایف آئی اے حرکت میں آئے اور نیپرا کو آگاہ کرے ۔
مزید پڑھیں :سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا معاملہ،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل