اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ ملک کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ۔
مزید پڑھیں: پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی
پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ ملک کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک/مطلع جزوی ابر آلود جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور راولاکوٹ میں بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش:خیبرپختونخوا: دیر ، دروش، میر کھانی 03، چترال، پارہ چنار 02، کالام 01 ، کشمیر: راولاکوٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گذشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد 42، جیکب آباد 41، بہاولنگر، چھور، دادو، قصور، لسبیلہ، مٹھی، موہنجودڑو اور ٹنڈو جام میں 40ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
اتوار کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا۔