اہم خبریں

فرحت شہزادی کے بچوں کے نام پی سی ایل سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے فرحت شہزادی کے بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
مزید پڑھیں: گندم خریداری: مسلم لیگ ن کے رہنما آج مشاورت کریں گے
تفصیلات کے مطابق ایمان جمیل اور فراز اقبال نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔جسٹس انوار الحق پنوں کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔عدالت نے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ حکومتی وکیل عدالت کو بچوں کے نام پی سی ایل میں رکھنے سے متعلق قائل کرنے میں ناکام رہے۔

اینٹی کرپشن ایجنسی نے بچوں کی والدہ فرحت شہزادی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فرحت تفتیش میں شامل نہیں ہوئی، مقدمے کے وقت دونوں بچوں کی عمریں 16 سال سے کم تھیں، بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔

عدالت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کا ذکر کیا، اس لیے عدالت نے اپیل منظور کرتے ہوئے سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

متعلقہ خبریں