اہم خبریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شیر افضل کے بھائی کو عہدے سے ہٹا دیا

پشاور(نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے جمعہ کو اپنے معاون خصوصی اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان مروت کو عہدے سے ہٹا دیا۔
مزید پڑھیں: فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت 6 مئی کو ہوگی، فریقین کو نوٹس جاری
کے پی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے خالد لطیف خان کو وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔محکمہ ایڈمنسٹریشن خیبرپختونخوا نے معاون خصوصی خالد لطیف خان کو ڈی نوٹیفکیشن نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔

اس سے قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وزیراعلیٰ گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے خالد لطیف کے حوالے سے شکایت کی تھی کہ وہ مختلف محکموں میں مداخلت کررہے ہیں جب کہ وزیراعلیٰ نے ان کی کارکردگی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔دوسری جانب خالد لطیف خان مروت کے کے پی کابینہ میں شامل ہونے پر پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آئے۔

متعلقہ خبریں