لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کمشنر نائلہ بھٹی نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
مزید پڑھیں: آ ج03مئی بروزجمعتہ المبارک پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟
ذرائع کے مطابق اس سے قبل جب فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور نے ٹکٹوں میں مبینہ بدعنوانی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے دفتر پر چھاپہ مارا تو نائلہ بھٹی کو ملامت کا سامنا کرنا پڑا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پہلے ہی عندیہ دے چکے تھے کہ جو بھی ٹکٹوں کی کرپشن میں ملوث ہوا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاہم رپورٹ آنے سے قبل ہی نائلہ نے ذاتی مصروفیات کا حوالہ دیتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔واضح رہے کہ نائلہ بھٹی نجم سیٹھی اور ذکاء اشرف کے دور سے پی سی بی میں کام کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم نے گزشتہ روز پاکستانی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کی انجری کے باعث استعفیٰ دے دیا تھا، جن کا استعفیٰ پی سی بی نے قبول بھی کر لیا تھا۔