اہم خبریں

اپریل میں مہنگائی کی شرح 17.34 فیصد ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد( اے بی این نیوز        )اپریل میں مہنگائی کی شرح 17.34 فیصد ریکارڈ کی گئی،ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی،
مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی 0.43 فیصد کم ہوئی،اپریل میں مہنگائی کم ہوکر 17.34 فیصد رہی،مارچ میں مہنگائی کی شرح 20.68 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی،جولائی تا اپریل مہنگائی کی اوسط شرح

مزید پڑھیں :مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں،وزیراعظم

25.97 فیصد تھی،گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی میں 0.09 فیصد کمی ہوئی،اپریل میں دیہی علاقوں میں مہنگائی میں 0.93 فیصد کمی ہوئی،اپریل میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 19.40 فیصد رہی،
گزشتہ ماہ دیہی علاقوں میں مہنگائی 14.46 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں :بحریہ ٹائون راولپنڈی میں اندھیر نگری چوپٹ راج، بجلی کےفی یونٹ کی قیمت میں ہو شربا اضافہ

متعلقہ خبریں