پشاور(نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس میں اصلاحات کی ضرورت ہے کیونکہ یونیفارم پہننے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پاک برطانیہ علاقائی استحکام پر خطاب
تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور پنجاب پولیس میں اصلاحات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ کچھ کہتے ہیں تو سب پیچھے پڑ جاتے ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں معاشی اور روزگار کی صورتحال کیا تھی اور پی ڈی ایم کی کارکردگی پہلے کیا تھی اور اب کیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ معمول کی گفتگو اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا۔ پنجاب پولیس انتخابات میں بدترین دھاندلی کا آلہ کار بنی رہی، محکمے میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔