اسلام آباد(ویبڈیسک )پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
رکن کور کمیٹی انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی ڈاکٹر خرم خورشید نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر پاکستان کا پہلا سیٹلائیٹ مشن چاند پر بھیجا جائے گا۔
مزیدپڑھیں: آ ج یکم مئی بروزبدھ پاکستان بھرمیں موسم کیسا رہےگا؟
ڈاکٹر خرم خورشید نے کہا کہ یہ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے اسپیس میں بھیجا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی لانچ کو ویب سائٹ سے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔
ڈاکٹر خرم خورشید کا کہنا تھا کہ آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ چین اور سپارکو کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چاند کی تصاویر بنانے کےلیے آئی کیوب قمر میں دو کیمرے نصب ہیں۔