لاہور ( اے بی این نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکس پر ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ہم صرف عوام سے وعدے ہی نہیں کرتے بلکہ جو کہتے ہیں اس کو پورا بھی کرتے ہیں،یہ ٹویٹ کرتے ہو ئے مریم نواز نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں کم وبیش پچا س مختلف جگہوں پر فری وائی فائی نیٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے،جن عوامی مقامات پر یہ سہولت دی گئی ان میں حسین چوک،مزنگ اڈا،نقشہ سٹاپ، بلال ڈا ئیو،کوٹھا پنڈ سٹاپ،شادمان چوک،سر گنگا رام چوک،فوڈ سٹریٹ فورٹ چوک،ایم ایم عالم روڈ،حفیظ کاردار روڈ، جبکہ پارکس اور دیگر عوامی مقامات میں گریٹر اقبال پارک،جام شیریں پارک،قذافی
مزید پڑھیں :سائفر معاملہ،جو کچھ آپ نے پڑھا اس میں کچھ بھی سٹیٹ سیکرٹ تو نہیں ،چیف جسٹس عامر فاروق
اسٹیڈیم،لبرٹی سکوائر،شریف ایجوکیشن کمپلکس،صدیقٹریڈ سنٹر،لمز یو نیورسٹی،لاہور کالج برائے خواتین،منہاج یونیورسٹی،ایگزاینسیشن سنٹر،لارنس روڈ،لاہور امریکن سکول،گورنمنٹ مسلم لیگ ہائی سکول،ڈگری کالج برائے خواتین،ایم ٹی،اتفاق ہسپتال، شالیمار ہسپتال،ایمر جنسی جنرل ہسپتال،الرازی ہسپتال شامل ہیں، مریم نواز نے مزید ٹویٹ مین کہا کہ ان پچاس مقامات پر فری وائی فائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ باقی لاہور میں بھی ایسی سہولت کی فراہمی کیلئے منصوبے پر کام جاری ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مریم نواز نے طلبہ کیلئے الیکٹرک بائیکس کا اعلان کیا تھا،یہ بیس ہزار طلبہ کو آسان قسطوں پر دیئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں :بل کلنٹن کیساتھ شراکت داری پر تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی فلسطینیوں کی حمایت میںبول پڑیں