اسلام آباد(اے بی این نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمرایوب نے ہے یکہ جو لوگ اس وقت حکومت میں بیٹھے ہیں، وہ 4، 5 ماہ میں اپوزیشن میں بھی بیٹھ سکتے ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے وفد نے اپنے دو اراکین اسمبلی کی رکنیت بحالی کے لیے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی تھی، اسپیکرنے ارکان کی رکنیت معطلی کے فیصلے پر نظرثانی کی یقین دہانی کرائی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ سنی اتحادکونسل کے 2 ارکان قومی اسمبلی جمشید دستی اور محمد اقبال کی رکنیت معطل ہے، اسپیکر قومی اسمبلی معطل ارکان کی رکنیت بحال کریں۔
مزید پڑھیں :پنجاب حکومت نے 50 ہزار گھروں کے لیے سولر سسٹم لگانے کی منظوری دیدی
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ گجرات میں گزشتہ روز پنجاب پولیس نے ریٹرننگ افسر (آر او) سے ملنے نہیں دیا، سنی اتحادکونسل کے ارکان قومی اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں، وہ 4 یا 5 ماہ میں اپوزیشن میں بھی بیٹھ سکتے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ ایران نے ڈٹ کر اسرائیل کو للکارا ہے، ایران نے دیگر مسلم ممالک کے لیے مثال قائم کردی ہے۔عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کی فلسطین پر خاموشی شرمناک ہے۔زمین کے عالمی دن کے موقع پر متفقہ قرارداد ایوان سے منظور،قومی اسمبلی اجلاس میں زمین کے عالمی دن کے موقع پر متفقہ قرارداد ایوان سے منظور کی گئی۔یہ قرارداد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی، قرارداد کے متن کے مطابق حکومت پاکستان کو ماحول کے تحفظ کی زمہ داری کا احساس ہے۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سیارے بمقابلہ زمین کے تھیم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی پر فوری قابو پانا ہے۔