اہم خبریں

علی محمد خان نےضمنی انتخابات کو دھاندلی زدہ قراردیدیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے ضمنی انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے اسے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کا ایک بار پھر ٹیلی کاسٹ قرار دیا۔
مزید پڑھیں: کیویز نے شاہینوں کو دبوچ لیا،پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست
نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے عملے پر حملہ ہوا، وہ اپنے حلقے میں انتخابی مہم نہیں چلا سکے، بدقسمتی سے ریاست نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ پنجاب میں عوام ووٹ کسی اور کو دے رہے ہیں، نتیجہ کوئی اور بنا رہا ہے۔ خیبرپختونخوا میں کسی کو شکایت ہے تو سامنے آئے۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے نارووال میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن کے قتل کی بھی مذمت کی۔

متعلقہ خبریں