اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) آج اور 20اپریل کو دیر، سوات، چترال، کوہستان ، مانسہرہ،، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں/ اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خطرہ۔
مزید پڑھیں :بلوچستان کابینہ آج حلف اٹھائے گی،سندھ کابینہ کے مزید8 وزراء نے حلف اٹھالیا
اس دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
جمعرات کے روز خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب ،اسلام آباد،بلوچستان اور سندھ میں بیشتر مقا مات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان۔ جبکہ شمالی بلوچستان ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کابھی امکان ۔ اس دوران شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان۔