اہم خبریں

سعد رفیق کا سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس کو بحال کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے حکومت سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر پابندی اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔
مزید پڑھیں: شاہین آفریدی سے اختلافات کی افواہیں سن کر حیران ہوں،بابراعظم
مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کا رخ کیا اور کہا کہ ملک میں ایکس (ٹویٹر) پر پابندی ہٹائی جائے۔ نگراں دور میں لگائی گئی اس پابندی کا کسی کو فائدہ نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ تذلیل سے گریز کریں، سیاست کا مقابلہ سیاست سے ہی ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) میں وزارت داخلہ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے رپورٹس جمع کرانے کے باوجود ایکس سروس کی بحالی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹویٹر (X) کی سروس 17 فروری سے پاکستان بھر میں معطل ہے جسے گزشتہ دو ماہ کے دوران کئی بار جزوی طور پر بحال کیا گیا تاہم اسے مکمل طور پر فعال نہیں کیا جا سکا۔

متعلقہ خبریں