اہم خبریں

اپیکس کمیٹی اجلاس،پاکستان اور سعودی عرب کا مضبوط شراکت داری قائم کرنے پراتفاق

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )خصوصی سرمایہ کاری کونسل کی اپیکس کمیٹی کااجلاس،سعودی وزیرخارجہ کی وفدکے ہمراہ اجلاس میں شرکت،آرمی چیف بھی خصوصی طورپرشریک،اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے کہاپاک سعودی تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے،،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، قابل تجدید توانائی

مزید پڑھیں :مسلم لیگ ن کو جھٹکا، لیگی امیدوار رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل
میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، ہماری شراکت داری مشترکہ اہداف اور خوشحالی مستقبل پر ہے، ، ایس آئی ایف سی سے سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی، زراعت، توانائی، معدنیات میں تعاون کے بہترین مواقع موجود ہیں، آئی ٹی اور کان کنی کےشعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے لیے مفید ہے، دونوں ممالک کے تعاون سے بہترین نتائج کی امید ہے، پاکستان اور سعودی عرب کا مضبوط
مزید پڑھیں :کرکٹر ڈیوڈ میلان کی نئے منصوبے کے ساتھ میدان میں واپسی
شراکت داری قائم کرنے پراتفاق،، اقتصادی تعاون مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ،،صدرمملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل کی وفدکے ہمراہ ملاقات،، صدر مملکت نے کہاپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور دہائیوں پرانے تعلقات ہیں ، پاکستان ان تعلقات کو طویل المدتی اقتصادی شراکت داری میں بدلنا چاہتا ہے ،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا
مزید پڑھیں :وزارتوں کی تقسیم پر پھڈا ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

رہے گا، سعودی وزیرخارجہ نے کہاسعودی عرب پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری قائم کرنے کیلئے پرعزم ہے، پاکستان اور سعودی عرب ، کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کی مدد کرتے آئے ہیں ، فریقین کا علاقائی صورتحال ، مشرق وسطیٰ میں حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال ،دونوں ممالک کا فوری اور غیر مشروط جنگ بندی اور غزہ میں اسرائیلی مظالم بند کرنے پر زوراس سے قبل وفدنے وزیراعظم سے ملاقات کی ، ، شہبازشریف نے کہادونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں ۔

مزید پڑھیں :مہنگی روٹی بیچنے والے نان بائیوں کیخلاف بڑی کارروائی کا حکم

متعلقہ خبریں