اہم خبریں

بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کا مبینہ قاتل عامر سرفراز عرف تانبا حملے میں جاں بحق

لاہور(نیوزڈیسک) بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے مبینہ قاتل عامر سرفراز عرف تانبا لاہور میں اس وقت گولیوں کا نشانہ بن گیا جب نامعلوم افراد نے گھر کے دروازے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا، اسلام پورہ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی پہلی معلوماتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ “نامعلوم افراد نے فائرنگ سے عامرسرفراز کو گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا، ایف آئی آر متاثرہ کے بھائی کی شکایت پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 324 (قتل عمد کی کوشش) کے تحت درج کی گئی۔

2018 میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سنٹرل جیل، کوٹ لکھپت میں سنگھ کے قتل سے تانبا اور مدثر منیر کو بری کر دیا تھا۔ ان دونوں پر 2013 میں بھارتی جاسوس کو اینٹوں اور لوہے کی سلاخوں سے حملہ کرکے قتل کرنے کا الزام تھا۔ واقعے کے وقت ملزمان ایک اور مجرمانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد جیل میں تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 سیریز،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

عدالت نے ثبوتوں کی کمی اور استغاثہ کے گواہوں کی عدم موجودگی کی بنا پر دونوں کو بری کر دیا۔اس سے قبل انڈیا ٹوڈے نے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی تھی کہ پنجاب کے دارالحکومت میں تانبا کو دو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ۔ نیوز آؤٹ لیٹ نے اس کی شناخت کالعدم لشکر طیبہ کے بانی کے قریبی ساتھی کے طور پر کی۔

مقتول کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر کے اوپر والے حصے میں تھا جبکہ اس کا بڑا بھائی نچلے حصے میں تھا۔ گھر کا مرکزی دروازہ کھلا ہوا تھا، مشتبہ افراد میں سے ایک نے چہرے کا ماسک پہنا ہوا تھا جبکہ دوسرے نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا۔تانبا اپنے کمرے میں اکیلا تھا اور نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی، اس نے مزید کہا کہ ملزمان میں سے ایک کی عمر 26 سال اور دوسرے کی عمر 24 سال تھی۔بعد ازاں پولیس کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ تانباگولی لگنے سے دم توڑ گیا۔

متعلقہ خبریں