اسلام آباد :پاک فوج کے کیڈٹ محمد عبداللہ کو برطانیہ میں رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ (RMAS) میں باوقار اعزاز سے نوازا گیا۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی (PMA) کے پی ایم اے 148 لانگ کورس کے جنٹلمین کیڈٹ (جی سی) کو برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ہوڈسن ہارس میرٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
انہوں نے 2022 کے وسط میں رائل ملٹری اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی، اور 12 اپریل 2024 کو ادارے سے گریجویشن کیا۔
مزید پڑھیں:پی سی بی نے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا
جی سی عبداللہ کو شاندار تقریب اکیڈمی میں شاندار کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا۔
ہوڈسن ہارس میرٹ ایوارڈ ان بین الاقوامی کیڈٹس کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کیڈٹس کے لیے مقرر کردہ معیار سے زیادہ کامیابی حاصل کی۔
پاکستانی کیڈٹ کی غیر معمولی کارکردگی اس حقیقت سے عیاں ہے کہ ایوارڈ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے انٹرنیشنل انسٹرکٹر پاس بھی حاصل کیا، یہ اعزاز 1957 سے اب تک صرف 19 غیر ملکی کیڈٹس نے حاصل کیا۔
تقریب میں فرانس کے چیف آف آرمی سٹاف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد فیصل نے بھی شرکت کی۔